عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف نے 23 ارکان پر مشتمل نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی
نئی سیاسی کمیٹی کی تشکیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف نے 23 ارکان پر مشتمل نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے عمران خان کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آبی ذخائر بڑھانے کا صائب فیصلہ
کمیٹی کے ارکان
چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت اسد قیصر، محمود خان اچکزئی، شبلی فراز، فِردوس شمیم نقوی، سہیل آفریدی، علامہ راجہ ناصر عباس، معین قریشی، خالد خُورشید اور کنول شوزب کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی کو پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم قرار دیا گیا ہے جو پالیسی سازی اور پارلیمانی امور کے لیے رہنما اصول طے کرے گی۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
پی ٹی آئی نے نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین گوہر علی خان سمیت 23 اہم رہنما شامل ہیں۔ کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہوگی اور پالیسی سازی کی ذمہ دار ہوگی. pic.twitter.com/X5lPqF7I3y
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) December 12, 2025








