موسیٰ خیل میں ہیضہ سے 8 افراد جاں بحق
ہیضے کی وبا بلوچستان میں
موسیٰ خیل (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا
جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق، موسیٰ خیل کے ضلعی افسرِ صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ 8 اموات 4 روز کے دوران ہوئیں، اب صورتِ حال قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر کڑی تنقید
طبی امداد کی فراہمی
لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھجوا دی ہیں۔
علاقے میں صحت کی سہولیات
ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق، سرکاری سکول کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔








