پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا
پی ٹی آئی کا مالی بحران
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مالی بحران کے باعث اراکین اسمبلی کو مالی تعاون کی ہدایت کردی۔
پارٹی کی مالی حالت
پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے۔
مالی تعاون کی ہدایت
خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔ جب کہ ہر ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔
فوری اقدامات
فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔








