جدہ میں پشاوری کباب اور فش پوائنٹ کا افتتاح
شہباز حسین چوہدری کا بیان
جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی کھانوں کی دھوم وطن سے نکل کر پردیس میں بھی ذائقے اور لذت کے ساتھ مقبول ہیں۔ یہ نیا پاکستانی ریسٹورنٹ ایک اچھا اضافہ ثابت ہو گا اور یہاں موجود ہم سب اس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل کے زیر اہتمام نئے فوڈ پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین تھے، جنہوں نے مسعود احمد پوری اور ظفر تالپور کے ساتھ ربن کاٹ کر نئے ریستوران کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر معسود پوری اور سعد احمد جنید نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے روایتی ذائقوں کو بالخصوص پشاوری کباب اور مچھلی کے پکوان بیرون ملک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف مقامی پاکستانی کمیونٹی کو معیاری کھانے میسر آئیں گے، بلکہ پاکستانی کھانوں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے پورٹل میں تکنیکی مسائل کے بعد درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
کمیونٹی کی شرکت
تقریب میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کی متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں صدر کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری، چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم گجر، سابق مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سردار وقاص عنایت اللہ خان، مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں اور چوہدری عبدالوحید شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ
نئے فوڈ پوائنٹ کی اہمیت
شرکا نے نئے فوڈ پوائنٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدہ میں معیاری پاکستانی کھانوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اضافہ ہے۔ جدہ کے حالیہ موسم میں ٹھنڈک کے پیش نظر افتتاح کے فوراً بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ نئے فوڈ پوائنٹ پر پہنچے اور پشاوری کباب اور مچھلی کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوئے۔
پیشکش اور مہمان نوازی
اختتام پر تمام مہمانوں کی میزبانی پشاوری انداز کے خصوصی پکوانوں سے کی گئی۔








