لاہور، طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) گرین ٹاؤن پولیس نے 13 سالہ طالبعلم کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
ملزم بچے کو سکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
تحقیقات اور گرفتاری
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی تعریف
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔








