راولپنڈی، نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس CCD کے مقابلے میں ہلاک
پولیس مقابلہ میں ملزم کی ہلاکت
راولپنڈی (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن کی ملاقات، عسکری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو
گرفتاری کے لیے چھاپہ
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی میں چھاپہ مارا تھا، جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے 2 اہم منصوبوں پر دستخط
فائرنگ کا تبادلہ
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا، بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
ملزم کی سابقہ کاروائیاں
پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، اور ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔








