نجی سکول میں بچی پر مبینہ تشدد، والد نے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دیدی

افسوسناک واقعہ نے علاقہ چنن دین پارک کو ہلا کر رکھ دیا

لاہور (زین بابو) شاہدرہ کے علاقے چنن دین پارک، عزیز کالونی میں واقع نجی سکول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سبق یاد نہ کرنے پر سکول ٹیچر نے ایک معصوم بچی پر چھڑی سے تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

بچی کی روئیداد اور تصاویر

ذرائع کے مطابق بچی مسلسل روتی رہی اور تشدد کے دوران ٹیچر نے بچی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے گھر جا کر کسی کو بتایا تو اس پر مزید تشدد کیا جائے گا، جس کے باعث بچی شدید خوف میں مبتلا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

والد کی قانونی کارروائی

واقعے کے بعد بچی کے والد نے سکول انتظامیہ اور سکول مالک کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں تحریری درخواست دائر کر دی ہے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں روتی ہوئی بچی نے بتایا کہ میڈم عائشہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچی ویڈیو میں بار بار ہاتھ دکھاتی رہی جبکہ جسم کے مخفی حصوں پر نیل کا واضح نشان بھی موجود تھا۔

علاقہ مکینوں کا ردعمل

علاقہ مکینوں اور والدین نے بھی پیراڈائز سکول میں ہونے والے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...