حامد خان گروپ کی مسلسل شکست وکلاء سیاست میں نئی قیادت کا پیش خیمہ ہے، فواد چودھری
حامد خان گروپ کی شکست اور نئی قیادت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے حامد خان گروپ کی مسلسل شکست وکلاء سیاست میں نئی قیادت کا پیش خیمہ ہے، فیصل صدیقی اور صلاح الدین جیسے باصلاحیت لوگوں کو حامد خان اور سلمان راجا جیسے نااہل لوگوں کو سائیڈلائن کر کے نئے گروپ کی بنیاد رکھنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
احسن بھون کی کامیابی کی وجوہات
اپنے ایکس بیان میں کہا احسن بھون کو وکلاء کی محبت اس لئے ملتی ہے کہ وہ ایک جٹ آدمی ہے، ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملتا ہے، مشکل وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے، محبتیں بانٹتا ہے اور محبتیں سمیٹتا ہے، ہر دکھ اور خوشی میں شریک ہوتا ہے۔ احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کے سخت مخالف بھی ان کے رویوں سے ان کے احترام پر مجبور ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے دل و ذہن میں یہ احساس و ادراک پیدا کر لیجیے کہ ماضی میں کسی قیمت پر بھی تبدیلی ممکن نہیں، ماضی گزر چکا، اب یہ واپس نہیں آئے گا
کارپوریٹ دنیا کی چالاکیاں
دوسری طرف اپنی ذات کے حصار میں قید کارپوریٹ دنیا کے چور اچکے ہیں، جن سے ہر عام وکیل نفرت کرتا ہے!
ٹویٹر بیان
حامد خان گروپ کی مسلسل شکست وکلاء سیاست میں نئ قیادت کا پیش خیمہ ہے، فیصل صدیقی اور صلاح الدٓین جیسے باصلاحیت لوگوں کو حامد خان اور سلمان راجہ جیسے نااہل لوگوں کو سائیڈلائن کر کے نئے گروپ کی بنیاد رکھنی چاھئے، احسن بھون کو وکلاء کی محبت اس لئے ملتی ہے کہ وہ ایک جٹ آدمی ہے ہر ایک… https://t.co/epJM7D7KB4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 13, 2025








