لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی
لاہور میں بسنت کی تیاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی۔ ڈور اور پتنگ بنانے والوں کو ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، گرینڈ آپریشن شروع، کالام تا مینگورہ بلاامتیاز کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر
رجسٹریشن فیس کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
حکام ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ سازوں اور ڈور مینوفیکچررز کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ ایسوسی ایشن کو فارم سی بھریں گے۔ پنجاب حکومت نے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کی مشروط اجازت دی ہے۔








