پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، 4 مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں
وزیراعلی کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعتی درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم ٹرانسپورٹرز نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے : چیئرمین ایف بی آر
ٹرانسپورٹرز کی حمایت
ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دور سے چٹانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے بہت سارے ہاتھی دریا میں غسل کر رہے ہیں، گاڑی خالی ہوگئی، میں موقع غنیمت جان کر بوگی میں گھس گیا.
کمیٹیوں کی تشکیل
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
اجلاس کی تفصیلات
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت رہی۔ مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں جبکہ ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں حلالہ سینٹرز کی قیام، نادیہ خان نے اپنے موبائل پر اشتہار دیکھنے کا انکشاف کیا
کمیٹیوں کی اقسام
قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہے۔ یہ کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کرکے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔
آئندہ کی کارروائیاں
ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئیندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے جبکہ یہ چاروں کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔








