خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف دانستہ طور پر ایک منظم اور مسلسل پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یارمحمد خان نیازی

پشاور میں وزیراعلی کا بیان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا یار محمد خان نیازی کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف دانستہ طور پر ایک منظم اور مسلسل پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا اصل مقصد عوام کو عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف سے بدظن کرنا اور صوبائی حکومت کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم شریف ہوں گے لیکن اتنے لاعلم نہیں کہ یہ سمجھ نہ سکے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ کس نے ڈالا اور یہ غیر آئینی ترامیم کون لارہاہے، محمود خان اچکزئی

بکتر بند گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ابتدا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی پولیس کو جدید ہتھیار اور آلات فراہم کیے گئے۔ حالانکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو نئی بکتر بند گاڑیاں، جدید سیکیورٹی ڈرونز، تھرمل گنز، سنائپر رائفلز، اینٹی ڈرون گنز اور دیگر جدید آلات فراہم کر کے پولیس کی آپریشنل استعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر لامین یامل نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اینٹی ڈرون گنز کے حوالے سے الزامات

اب اسی سلسلے میں ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کو دی جانے والی اینٹی ڈرون گنز طالبان کے قبضے میں چلی گئی ہیں۔ اس الزام کو تقویت دینے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی وہ تصاویر بطور ثبوت پیش کی جا رہی ہیں جن میں وہ ایک تقریب کے دوران پولیس کو اینٹی ڈرون گنز دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مذکورہ تقریب میں اسلحہ محض علامتی طور پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جبکہ وہ تمام اینٹی ڈرون گنز تاحال پشاور لاجسٹک اسٹور میں محفوظ ہیں اور ابھی تک فیلڈ میں تعینات نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد پور شرقیہ: پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

پروپیگنڈا مہم کی مذمت

انہوں نے کہا ایسے میں یہ دعویٰ کہ وہ اسلحہ طالبان کے قبضے میں چلا گیا، سراسر جھوٹ، من گھڑت اور عقل و منطق کے منافی ہے۔ یہ پورا پروپیگنڈا عوام کو گمراہ کرنے، صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف بے اعتمادی پیدا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اس منفی مہم کے ذریعے خیبرپختونخوا کو، جو پورے پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے فرنٹ لائن پر بے مثال قربانیاں دے رہا ہے، بدنام کرنے اور پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ قومی یکجہتی اور امن کے بھی خلاف ہے۔

سماجی میڈیا پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...