نواز شریف کو ہٹا کر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، سازشوں کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا، احسن اقبال

احسن اقبال کا نواز شریف کی ترقیاتی حکمت عملی پر اظہار خیال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو بڑے ترقیاتی منصوبے دیے، لیکن پھر ایک نااہل شخص کو مسلط کردیا گیا، اور سازشوں کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے پاک بحریہ کو بحیرۂ عرب میں منشیات کی بڑی کارروائی پر مبارکباد

نواز شریف کے دور میں معیشت کی بہتری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، جبکہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ نوازشریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، اور اگر انہیں 10 سال کا موقع ملتا تو وہ مہاتیر محمد سے بڑے لیڈر ثابت ہوتے۔ نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور تعمیر و ترقی کو ترجیح دی، بار بار اقتدار سے نکالے جانے کے باوجود ملک کو ترقی کی سمت پر ڈھالا۔ نوازشریف کے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا اور پھر ایک نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، جس کے بعد ترقی کا پہیہ رک گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیالیکن اس نے خود کو پہنچا لیا : شاہد آفریدی

میثاق جمہوریت اور عدلیہ کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ ملک میں آئینی عدالتیں بننی چاہییں، اب ہم نے یہ قدم اٹھایا تو کہا جاتا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازش ہوگئی۔

میڈیا پر تنقید اور الزامات

میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن میں جھوٹ بولنے پر مقدمہ ہو جاتا ہے، لیکن پاکستان میں تو میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔ ماضی میں میرے خلاف ایک وزیر نے جھوٹ بولا کہ سی پیک میں کرپشن کی گئی ہے، لیکن پھر کسی نے اس الزام کی تحقیق نہیں کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...