ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی عمر میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے غیر ملکی طالبعلموں پر عائد ویزا پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
قرارداد کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ترکان آتائے‘ نے ’ماریہ بی ‘ سنگین الزام لگا دیا، بڑا دعویٰ
بین الاقوامی مثالیں
کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جبکہ جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس مل جاتا ہے۔
نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اقدامات
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کر کے سولہ کی جائے۔








