پاکستان بار کونسل کے انتخابات، احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی
انتخابات کے نتائج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، حامد خان گروپ پنجاب میں صرف 2 نشستیں حاصل کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خواجہ سراؤں کا بھارت کے خلاف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے
فیصلے کا اعلان
دنیا ٹی وی کے مطابق پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں گیارہویں نشست پر تا حال فیصلہ نہ ہو سکا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے کامیابی پر وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح آئین قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
امیدواروں کی تعداد
پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں 11 نشستوں پر 25 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔ مجموعی طور پر پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ ووٹنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ آٹھ نشستیں لے کر کامیاب قرار پایا جبکہ حامد خان گروپ صرف دو نشستیں لے سکا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار فائرنگ
مکمل تفصیلات
احسن بھون گروپ میں سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، عامر سعید راں، پیر مسعود چشتی، ثاقب اکرم گوندل، حفیظ الرحمان چودھری، سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ بیکھم کا نام سرکاری اعزاز کی لسٹ میں شامل، لیکن وہ ایک غلطی جس کی وجہ سے ان کا نام نکالا جاسکتا ہے
جمہوریت کی فتح
انڈیپینڈنٹ گروپ کی فتح پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے کہا کہ یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔ حامد خان گروپ کے صرف 2 امیدوار ممبر پاکستان بار کونسل پنجاب سے منتخب ہو سکے، سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔
آزادیٔ عدلیہ کی جدوجہد
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں گیارہویں نشست پر تا حال فیصلہ نہیں ہو سکا، اس حوالے سے حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔








