وزیراعظم شہباز شریف کو روسی صدر سے ملاقات کے لیے 40 منٹ انتظار کا دعویٰ غیر مصدقہ اور گمراہ کن نکلا
بھارتی سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کچھ آر ٹی (RT) سے منسلک بھارت میں قائم ہینڈلز نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کو ’’40 منٹ تک انتظار کروایا گیا‘‘ اور روس نے انہیں ’’نظر انداز‘‘ کیا۔ یہ دعویٰ سراسر جھوٹا اور گمراہ کن نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے نوجوان لڑکی کی سیلفی لینے کی خواہش والد کی ڈانٹ سے ڈر کر مسترد کر دی
تحقیقات سے سامنے آنے والے حقائق
ایکسپوز پروپیگنڈا ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے جب تحقیقات کی گئیں تو یہ پتہ چلا کہ تقریب سے دستیاب ویڈیو شواہد واضح طور پر دکھاتے ہیں کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم اور روس کے صدر کی ملاقات طے شدہ شیڈول کے مطابق سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ 40 منٹ انتظار کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی ابتدا ایک واحد بھارتی اکاؤنٹ سے ہوئی، جسے بعد ازاں گمراہ کن سیاسی مواد پھیلانے پر نشان زد (Flag) کیا گیا۔ روس یا پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی توہین یا نظر انداز کیے جانے کی تصدیق میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا کی گمراہ کن معلومات
یہ بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات سفارتی ملاقات کو بڑھا چڑھا کر اور مسخ شدہ انداز میں پیش کرتی ہیں، جس کا مقصد پروپیگنڈا پھیلانا ہے۔
FACT CHECK ????
Claim: Indian social media accounts and some RT-linked Indian Based handles claimed that Pakistan’s Prime Minister was “kept waiting for 40 minutes” and that Russia “snubbed” him.
Fact: Video evidence from the event shows the PM of Pakistan and the President of… pic.twitter.com/w17jmwmFr0
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) December 12, 2025








