بلاول بھٹو کو اگلے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنائیں گے، پیپلز پارٹی نے کبھی سسٹم کو غیر مستحکم نہیں کیا، نہ کریں گے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اگلے انتخابات میں عوام کے ووٹ سے وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سسٹم کو غیر مستحکم نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کریں گے۔ آئندہ چند روز میں فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بڑے سیاسی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اہم پیش رفت، پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع
تھیم پارک میں امدادی سرگرمیاں
تھیم پارک لاہور کے سیلاب متاثرین میں فرنیچر کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آج بیس فیملیز کو ان کے گھروں کے لئے سامان فراہم کیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے تھیم پارک کے لوگوں کا بہت نقصان ہوا تھا۔
بلاول بھٹو کا دورہ
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے دورے سے پنجاب میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ مختلف اضلاع سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور جو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے، ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے لئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے۔








