سنٹرل جیل ساہیوال میں تعینات وارڈر کے خلاف شراب پی کر ڈیوٹی کرنے پر مقدمہ درج
مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنٹرل جیل ساہیوال کے ملازم کے خلاف شراب پی کر ڈیوٹی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیب میں پیسے ہوں، خریدنے کا ڈھنگ آتا ہو، دماغ کے کسی خانے میں عقل بھی ہو تو یہ ملک ایسے لوگوں کے لیے جنت ہے، پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقاتیں ہوئیں
واقعہ کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق جیل میں تعینات وارڈر نواز ڈیوٹی پر نشے میں دھت ہو کر آیا۔ جیل انتظامیہ نے ڈیوڑھی میں اس کے غل غپاڑہ کرنے کی آواز سنی تو فوری اسے پکڑ لیا گیا۔ جیل ملازم کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔








