دھی رانی پروگرام کے تحت 96 جوڑوں کی اجتماعی شادی، وزیراعلیٰ کی طرف سے فی جوڑا 2 لاکھ روپے سلامی
تقریب کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی ایس میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ، احسن رضا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں، ممبرز صوبائی اسمبلی محمد نعیم صفدر انصاری، حاجن صفیہ سعید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت دولہا دلہن کے عزیز اقارب نے تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی،فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت
اجتماعی شادیاں
تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں 96 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 85 مسلم اور 11 کرسچن نوبیاہتے جوڑے شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ و دیگر صوبائی وزراء نے نوبیاہتے جوڑوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ’’دھی رانی سلامی کارڈ‘‘ کے ذریعے تمام نوبیاہتہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
وزیر کا خطاب
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ اس انقلابی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایک ماں بن کے دکھایا ہے اور دھی رانی پروگرام کے ذریعے غریب والدین کی اس شرعی فریضے کی ادائیگی میں والدین کی بہت پر خلوص کوشش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جوڑوں کو 2 لاکھ روپے کا سلامی کارڈ دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی نے دھوکا دہی سے تصرف کر کے خیانت کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ آ گیا۔
وزیراعلیٰ کی خواہشات
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آپ سب کو سلام اور مبارک باد دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے احساس کا رشتہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو تحائف دئیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کا ویژن سچے من سے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کا عکاس ہے۔
ختم کلام
خون کے رشتوں سے احساس کے رشتے بڑے ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور میرٹ پر کر رہی ہیں۔








