کراچی میں پولیس نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو گرفتار کرلیا
پولیس کا چھاپہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اب تک 550 پروازیں منسوخ ہوئیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔
گرفتاریاں اور ہتھیار
پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھتہ خوری میں ملوث تین مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ متعدد گولیوں کے میگزین بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
ترجمان کا بیان
نجی ٹی وی سماء کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قادری ہاؤس پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے کارروائی چھپانے کیلئے قادری ہاؤس کے کیمروں کو توڑ دیا۔








