ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی لحاظ سے آپ کی پوزیشن کافی کمزور ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے، صدقہ دیں اور آج ہی نظر اتاریں۔ اس سے انشاءاللہ مسئلہ حل ہونا شروع ہو جائے گا اور اپنے رزق کے معاملات بھی چیک کریں۔ کسی جگہ بھی کوئی ناجائز سلسلہ نہیں ہونا چاہیے، آج کل اپنی نظروں کی حفاظت بھی لازمی کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی : بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا اعتراف
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے، اس سے انشاءاللہ کوئی نہ کوئی سلسلہ ضرور بن جائے گا، روزگار کے حوالے سے بھی بڑی اچھی خبر آجانے کی امید ہے۔ ان دنوں آپ کو جس مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا، آپ کی بلاک رقم کی واپسی کے بھی امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر زرعی اجناس اور غذائی قلت پیدا ہو چکی، زرعی ماہرین کی نظریں چین، بھارت اور پاکستان پر لگی ہیں، پلاننگ کی ضرورت ہے۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت روزگار کا خانہ عجیب سی بندش کا شکار ہے، جہاں بھی جس مقصد کے لئے ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے، مخالفین الگ سے تنگ کررہے ہیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ روزانہ چاروں قل پڑھ کر اس کا حصار بنا کر چلا کریں اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی لازمی کرنا ہوگا۔ جو لوگ لاپروائی نہیں کریں گے یہ عمل کرلیں وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے لاہور میں متعدد وکلاء کو حراست میں لیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبادلے کا امکان ہے اور خود آپ کی اپنی رہائش میں بھی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ جو لوگ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہیں، ان کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ اگر اچانک سے خبر ملے گی تو پھر پریشانی ہو سکتی ہے۔ ان دنوں ایک اہم فیصلہ لینے کا وقت ہے، اگر اللہ کا نام لے کر ٹھیک قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی سرحد کافی فاصلے پر تھی، شمالاً جنوباً یہ دوسری ریلوے لائن تھی جس نے پاکستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک نئے راستے سے سفرکرناتھا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان لوگوں سے دور رہیں جو ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور آپسی تعلقات کو خراب کرنے کی وجہ بن رہے ہیں۔ آپ کو اب حالات کے مطابق چلنا ہے، کون اپنا کون پرایا اس بات کا خاص خیال رکھیں۔ اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے جس کی وجہ سے روزگار کے مسئلے بھی حل ہوں گے اور غیر متوقع پیسہ بھی آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنوں اور غیروں میں فرق کریں گے تو واضح اندازہ ہو جائے گا کہ جو غیر ہیں وہ زیادہ اچھے طریقے سے آپ سے ملتے ہیں اور جو اپنے ہیں وہ اندر سے جڑیں کاٹنے میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ اس لئے اب ان کے بارے میں خود فیصلہ کرکے قدم اٹھائیں۔ جو لوگ اب اگر دل پر پتھر رکھ کر کوئی بڑا فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے تو وہ ساری عمر پر بھاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میوزک گروپ نے عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن عید الاتحاد منایا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت آپ کی مالی پوزیشن بحکم اللہ بڑی شاندار ہونے والی ہے۔ آپ کو جہاں سے امید نہیں تھی وہ جگہ بھی فائدہ مند بن جائے گی اور پیسہ وہاں سے ملے گا اور ادھار دینے اور لینے میں آسانی ہوگی لیکن صحت کا خانہ سخت خراب ہے۔ اس کا صدقہ بھی دیں اور طاقت حاصل ہونے والی غذائیں جس میں وٹامن ہوں روزانہ استعمال کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانونی پراسس کے بغیر گرفتاری کو اغوا قرار دیدیا، کارروائی کا حکم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش یا بدنظری والی کیفیت ہے، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو۔ بہرحال ابھی استخارہ کریں اور جہاں تھوڑا سا بھی شک ہو، وہاں علاج ضروری ہے۔ ان دنوں سورئہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں گھر میں لگائیں اور خود بھی اپنی زبان سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور اپنی نظروں کی حفاظت بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ میں اپنی طرز کے پہلے اور منفرد 80 کنال ایریا پر مشتمل جدید ڈمپنگ سائٹ کا افتتاح
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ انشاءاللہ اب تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ مالی حوالے سے بھی اچھے دن ہیں، کسی نہ کسی جانب سے پیسہ آتا رہے گا اور چھوٹی بڑی ضرورتیں پوری بھی ہوتی رہیں گی۔ اس وقت نئے کام کے حوالے سے بھی اچھے دن شروع ہیں، بسم اللہ کرکے اپنے مقصد کے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: ملک-عارف اور اعصام-مزمل نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت کی قدر کریں۔ آپ فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں اور ایسے لوگ اردگرد موجود ہیں جو لاپروائی سے کام لے رہے ہیں۔ وہ اپنا نقصان خود کررہے ہیں۔ اس وقت اگر آپ نے ہمت کرکے قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ ان دنوں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور آپ نے بسم اللہ کرکے جو قدم اٹھایا تو اس کا رزلٹ اندازے سے زیادہ خوبصورت ہو گا غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے احتجاج کے ارادے سے نہیں شرپسندی پھیلانے آئے تھے، وفاقی وزراء
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
یہ ہفتہ بحکم اللہ ہر لحاظ سے شاندار ہے۔ آپ کو کسی نہ کسی جانب سے فائدہ ملتا رہے گا اور جو بھی کام رکا ہوا تھا، وہ اب چل پڑے گا کیونکہ مالی لحاظ سے دن اچھے ہیں۔ آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم کامیابی دلائے گا۔ صحت کے حوالے سے بھی بہتری ہے اور رشتے وغیرہ میں جو بندش تھی وہ بھی اب ٹوٹ گئی ہے۔ اس لئے بڑی امید ہے کہ اب جلد اچھی خبر آجانے کے امکانات روشن ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو عرصہ دراز سے کسی مشکل میں تھے اور ان کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا، وہ اب اس سے نکلنے کے قریب ہیں۔ یہ ہفتہ انشاءاللہ ہر لحاظ سے آپ کے لئے بڑا مددگار ثابت ہوگا اور جس بھی طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا واضح امکان موجود ہے۔ جہاں رقم بلاک تھی، وہ بھی واپس مل جائے گی، ان دنوں غیروں کی طرف سے زیادہ فائدہ ملنا شروع ہوگا۔








