ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل، ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
لاہور میں گمشدگی کا معمہ حل
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر اور مرغی کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
ابتدائی تفتیش اور ایف آئی آر درج
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرائی تھی۔ ڈی ایس پی نے ایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قتل کی تفصیلات
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی، اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
عثمان حیدر کا بیان
ڈی ایس پی عثمان حیدر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی طلاق کا مطالبہ کرتی تھی، میرے انکار پر وہ بیٹی کو لے کر غائب ہو گئی تھی۔








