نعمان اعجاز کی باوضو اداکاری سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت

نعمان اعجاز کی وضاحت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے باوضو ہو کر اداکاری کرنے سے متعلق ماضی میں دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں 5 فیصد کی بڑی چھلانگ

کامیابی کا سفر

روزنامہ جنگ کے مطابق ان دنوں سینئر اداکار ڈرامہ سیریل شرپسند میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب خوب پذیرائی بٹور رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

ماضی کا بیان اور انٹرویو

حال ہی میں مایاناز اداکار نے نجی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹرویوز سے اجتناب برتنے کی وجہ بھی بتائی اور کام کو عبادت سمجھنے اور باوضو ہو کر اداکاری کرنے سے متعلق ماضی میں دیئے گئے اپنے ایک بیان پر وضاحت بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک چیز پر زور تھا کہ ”پیسے کیسے بنانے تھے“ جواب دہی کا تگڑا سسٹم ہوتا تو شاید نہ یہ ملک ٹوٹتا اور نہ ہی ہمارے حالات ایسے ہوتے

کام کے حلال یا حرام ہونے کا سوال

نعمان اعجاز نے کہا کہ میں اس زمانے کی بات کرتا ہوں جسے آج کے دور کے لوگ نہیں سمجھ سکتے، اتنے عرصے میں آج تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ہمارا کام حلال ہے یا حرام لیکن ہم پھر بھی یہ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے مطابق اللّٰہ نے ہمیں جس کام سے جوڑ دیا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم کم از کم اسے نیک نیت سے کریں، حلال حرام کا فیصلہ اللّٰہ کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

نوجوانوں کی رائے

ان کا کہنا ہے کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے جب صبح گھر سے نکلو تو باوضو ہو کر نکلو تاکہ تمہارے کام میں برکت پیدا ہو، تو نوجوان اس بات کو سمجھنے کے بجائے اس بات کا تمسخر اُڑاتے ہیں کہ نعمان اعجاز باوضو ہو کر غیر محرم عورتوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: فیصل واوڈا

معاشرتی مسائل

سینئر اداکار نے کہا کہ جس دن ہم یہ سیکھ لیں گے کہ کسی کی اچھی بات سے اس کا تمسخر اُڑئے بغیر، سبق سیکھنا ہے تو ہمارا معاشرہ بہتر ہو جائے گا لیکن اگر ہم اسی طرح اچھی بات کہنے والے کا مذاق اُڑاتے رہیں گے، الفاظ کا مطلب غلط انداز میں پیش کریں گے، تو ہم کچھ نہیں سیکھ سکتے، اسی لیے میں نے انٹرویوز دینا ہی چھوڑ دیے۔

سوشل میڈیا پر تنقید

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نعمان اعجاز نے جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام کو عبادت سمجھتے ہیں اور جب اداکاری کرتے ہیں تو اس وقت بھی وہ باوضو ہوتے ہیں، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...