سڈنی، یہودیوں کے تہوار کی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ سڈنی میں
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا بیان سیاسی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
ہلاک شدگان کی تفصیلات
برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے دوسرے زخمی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم انتظار کررہے تھے، جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے، ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے: وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
زخمیوں کی حالت
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا، جس میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
مقامی آبادی کے لئے ہدایات
فائرنگ کا یہ واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔








