سڈنی، یہودیوں کے تہوار کی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ سڈنی میں
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملاقات میں کونسا شعر سنایا؟ وکیل شعیب شاہین نے بتا دیا.
ہلاک شدگان کی تفصیلات
برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے دوسرے زخمی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں امیگریشن اور ویزا پالیسی: کملا ہیریس یا ٹرمپ، پاکستانیوں کے خدشات اور امیدیں کیا ہیں؟
زخمیوں کی حالت
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا، جس میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا
مقامی آبادی کے لئے ہدایات
فائرنگ کا یہ واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔








