سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، بہت سے فیصلے آنے ہیں: رانا مشہود
رانا مشہود احمد خان کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
جھوٹے اکاؤنٹس کی نشاندہی
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 71 قاتل پولیس کی پہنچ سے دور، شوٹرز کی لسٹ جاری
پاکستان کی سلامتی کی ضمانت
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔
بغاوت اور کرپشن کے مقدمات
رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بغاوت، کرپشن اور فارن فنڈنگ کے مقدمات ابھی چل رہے ہیں اور ان کے فیصلے آنے والے ہیں۔







