لاہور میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ منظور
سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات
منصوبے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں بی آر بی کینال پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، جس کی 52ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں منظوری دی گئی۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے یومیہ 54 ملین گیلن سرفیس واٹر کو قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک
مقامی آبادی کا فائدہ
اس منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی، اس کے علاوہ لاہور کے 17 لاکھ سے زائد شہری بھی استفادہ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا تفتیشی افسر دوسری بار تبدیل
منصوبے کی تکمیل کا وقت
واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ سال 2031 تک مکمل کیا جائے گا اور 120 ایکڑ اراضی پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی، 5 میگا واٹ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار بھی کی جا سکے گی۔
حکام کی جانب سے بیان
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اہم منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جلد منصوبہ ایکنک سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، صوبے بھر میں آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانے پر اہم پیش رفت جاری ہے۔








