سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، 2 ملزم گرفتار
سندھ رینجرز کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ رینجرز نے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔
گرفتاری اور برآمدات
گرفتار دو ملزمان ذاکر خان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کئے گئے۔ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کئے جا رہے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔








