ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا
اعلان اسکالر شپس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
اسکالر شپس کی تفصیلات
بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ ایل ایل ایم کےلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بڑی پیشکش کر دی
اہلیت اور درخواست کی تاریخ
امیدواروں کےلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کی معلومات
علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کےلئے لا ایڈمیشن ٹیسٹ شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہو گا۔








