پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا انتقال، نماز جنازہ کل 2 بجے ادا کی جائے
مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا انتقال
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقشبندی سلسلے کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ کل معھد الفقیر الاسلامی جھنگ میں دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جو دل میں ہے خوشی تو آنکھ میں بھی غم کا ہے پانی۔۔۔
صحت کی مسائل اور آخری لمحات
مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ آج وہ اپنے لاکھوں مریدین کو داغ مفارقت دے گئے۔
زندگی کا تعارف
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔ یہاں انہوں نے معھد الفقیر الاسلامی کی بنیاد رکھی۔








