ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور میں دوہرے قتل کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ملزم ڈی ایس پی نے اپنی بیوی اور بیٹی کو پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی
تحقیقات کا آغاز
صحافی محمد عمیر کے مطابق، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے دو روز قبل تحقیقات ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز کے سپر د کیں تھیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے اس دوہرے قتل کو ٹریس کیا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو اپنی گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ وقوعہ کے وقت بیوی فرنٹ سیٹ اور بیٹی بیک سیٹ پر بیٹھی تھی جبکہ گاڑی رنگ روڈ پر موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل تباہی کا دور شروع ہو گیا، گاؤں کے باسیوں نے کچھ عرصے تک انتظار کیا، جب دیکھا کہ اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا، تو وہ بھی ہوشیارہو گئے۔
لاشوں کی تدفین
ملزم نے پہلے بیوی کی لاش کو دفنایا اور بیوی کی لاش ٹھکانے لگانے کے بعد بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے میلہ رام میں چھپائی۔ ملزم نے اپنی بیوی اور بیٹی کو 25 ستمبر کو قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنوبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
ملزم کا اقدام
صحافی کے مطابق، دوہرے قتل کے بعد ملزم نے اپنی گاڑی کو صاف کیا اور شواہد ختم کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے مطابق، اس کی بیوی اور بیٹی پلاٹ لینے سمیت دیگر مطالبات کر رہے تھے۔ اس کے پاس کچھ رقم تھی جو بہن بھائیوں کی شادی پر خرچ ہوگئی، جس پر طیش میں آکر ملزم نے دونوں کو قتل کردیا۔ ملزم دو ماہ سے پولیس ٹیموں کو چکر دے رہا تھا اور خود ہی ان کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔
شواہد کی برآمدگی
جائے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی جبکہ گاڑی سے خون کے نمونے اور دیگر شواہد ملے ہیں۔ شواہد سامنے رکھے جانے پر ملزم زیادہ دیر پولیس ٹیم کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔








