بانی پی ٹی آئی اور اُنکی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
وزیر مملکت کی جانب سے سخت تنقید
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
فوج کے کردار کی اہمیت
جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو تشدد اور دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے، شرمیلا فاروقی
پی ٹی آئی کی سیاست پر تنقید
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ آور ہے، کوئی محب وطن ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا جو پی ٹی آئی اور بانی استعمال کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سپیکر نے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا
بیرون ملک پی ٹی آئی حامیوں کی سزا
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے، بیرون ملک جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی حامیوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔
منصوبوں کی تکمیل کا عزم
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے مکمل کریں گے۔








