کراچی سے لاپتا ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار مغوی کو ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے
کراچی سے لاپتا شہری کی بازیابی
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاپتا ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار مغوی کو ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کے باعث درجنوں بچے نمونیہ کا شکار، ملتان میں 24 گھنٹوں کے دوران 48 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق
اغوا کا مقدمہ
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بلوچ کالونی سے لاپتا ہونےوالے شہری کے اغوا کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی کارروائی
شہری کی گاڑی جامشورو ٹول پلازا کے قریب سے ملی، شہری کو اغوا کار ہائی وے پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کو قانونی کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔








