علاقائی ملکوں کا افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار

ایران میں علاقائی ملکوں کا اجلاس

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں ہونے والے علاقائی ملکوں کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس تہران میں ہوا جس میں پاکستان، چین، روس نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یہ اجلاس افغانستان کی صورتحال پر تھا، تاہم افغانستان نے اس میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے پاک بحریہ کو بحیرۂ عرب میں منشیات کی بڑی کارروائی پر مبارکباد

اجلاس میں دہشت گردی کی تشویش

نجی ٹی وی جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے ابھرنے والا دہشت گردی کا مسلسل خطرہ پورے خطے کے لیے چیلنج ہے۔

پاکستان کی نمائندگی

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی صرف ایک ایسے افغانستان پر ہی اعتبار کرسکتے ہیں جو دہشت گردوں کو پناہ نہ دیتا ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...