سڈنی فائرنگ واقعہ دہشتگردی قرار، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان
سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور باپ بیٹا نکلے جن کی تفصیلات پولیس نے بھی جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں نے ضیاء الحق اور مشرف کا دور ختم ہونے پر بھی اپنی اور ملک کی سمت درست نہ کی، دولت اور جائیدادوں میں اضافہ کرنے میں لگے رہے۔
پولیس کی پریس کانفرنس
نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ بونڈی ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی
حملہ آوروں کی شناخت
پولیس کمشنر نے بتایاکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سال کے ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آج سے مون سون کا سیزن ختم، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے
اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد
پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔
ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے however ان تمام ہتھیاروں کی بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا تھاکہ جائے وقوعہ کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد ملے جنہیں محفوظ کر لیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوییشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا
دہشت گردی کے پیچھے محرکات
پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کے حملے کے پیچھے محرکات تلاش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل، اطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیا
ملزمان کا پس منظر
پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے، حافظ نعیم الرحمان
آسٹریلوی حکومت کا قدم
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واقعے کا خلاصہ
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آوار کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔








