بھارت کو اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا
بھارت کی عالمی اتحاد سے بے دخلی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اپوزیشن کا رد عمل
خبر ایجسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے بھارتی بےدخلی پر سوالات اٹھتے ہوئے اسے مودی حکومت کی عالمی سطح پرانتہائی گراوٹ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
جے رام رمیش کی تنقید
اس حوالے سے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر رسوائی کی اہم وجہ ہے۔
جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں ہے۔
پیکس سیلیکا کا مقصد
واضح رہے کہ پیکس سیلیکا اتحاد کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔








