بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا: کیپٹن(ر)صفدر

بدقسمتی سے ترغر میں ترقی کا فقدان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاﺅسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا دورہ اور ترقیاتی معاہدات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے لبرٹی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کا انتہائی پسماندہ ضلع ترغر ہے، مشکل حالات میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وہاں گئے جو کہ فاٹا کنٹرولڈ تھا اسے سیٹل علاقے میں لے کر آئے۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا کہ آپ کو مراعت دی جائیں گی، ہم آپ لوگوں کے پاس آئے مگر ہمیں، دس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، دس ارب روپے کا صرف پل بنا، وزیراعظم سے درخواست کی کہ اِسے سی پیک کے ساتھ ملائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر درست نہیں کہ آٹھ ججز نے آئین میں 3 دن کی ٹائم لائن کو تبدیل کیا،سلمان اکرم راجہ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل

تعلیمی ترقی اور حکومتی ناکامیاں

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ چھ ارب کی لاگت سے دانش سکول دیا، دو لڑکیوں کے سکول دیے، ایک وقت تھا کہ ترقی شروع ہو چکی تھی مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے وہاں کام نہیں ہوسکے، ترغر کی خدمت جنت کا راستہ ہے، وہاں ہم نواز شریف کو لے کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت، افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا

شہباز شریف کو مسائل کی آگاہی

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ میں نے مسجدوں میں سو کر ترغر کے مسائل تلاش کیے اور شہباز شریف کو بتائے مگر ترغر میری سوچ کے ساتھ نہیں چلا، نواز شریف تو آج سب کچھ کیا، مگر ترغر کے لوگوں نے کیا کیا، ایک سو کلومیٹر جھیل ترغر کے اندر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کرپشن اور عوامی ناکامی

اُن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کرپشن کرنے پر وہاں کے کرپٹ لوگوں کو پکڑا مگر آپ لوگوں نے پھر اسی کرپٹ بندے کو ووٹ دیا، ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک سے آنے والی امداد بھی کالا ڈھاکہ کو دی گئی، ایشیائی بینک سے سب سے پسماندہ ضلع بھی ترغر کو نامزد کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی ڈی ویلیوایشن معاشی کامیابی نہیں دے سکتی: گوہر اعجاز ’’معاشی جادوگروں ‘‘کے حوالے سے کھل کر بول پڑے

نواز شریف کی خدمات اور عوام کی غلطیاں

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں کب تک آپ کے لیے ٹکریں پہاڑوں کے ساتھ ماروں، اس علاقے کو عبدالستار عیدی کی ضرورت ہے، آپ میں کوئی اتنا مرد نہیں جو ترغر والوں کے لیے ایم پی اے کا الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی نے لاہور کو چارچاند لگا دیے ہیں، پنجاب میں بدمعاشی، قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کراچی میں ڈمپر ڈرائیور کی ناقابل یقین حرکت، لوگوں کو غصّہ آگیا، کئی ٹرک جلا ڈالے

تاریخی ووٹ اور معاشرتی چالیں

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کتاب کو ووٹ اس لیے دیا کہ ثواب ہو گا، کوئی ووٹ جنت میں نہیں لے کر جا سکتا صرف ماں باپ کی دعائیں لے کر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ٹیلیفونک گفتگو

علاقائی ترقی کے مسائل

اُنہوں نے کہا کہ حلقے میں الیکشن مہم کے دوران بڑا سٹیج لگا، مختلف مذہبی رہنماؤں کو سٹیج پر بٹھایا گیا، پنجاب کی بیٹی خیبر پختونخوا کی بہو ہے، اللہ نے آپ کو اتنی بڑی عزت دی، اِس کے باوجود حجروں میں راتوں کو پیسا دے کر ووٹ خریدے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا

صحت عامہ کی عدم موجودگی

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تورغر میں سکول، ہسپتال نہیں ہے، ان لوگوں کا گریبان پکڑیں جو آپ کا ووٹ لیکر کرپشن کرتے ہیں، نواز شریف حکومت نے کراچی میں امن قائم کرکے دکھایا، خیبرپختونخوا سے آنے والے مریضوں کی پنجاب میں خدمت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات، تاریک پہلو سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کا عزم

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ہسپتال بنانے کے بجائے ایک ہی نعرہ لگایا چلو، چلو اسلام آباد پر حملہ کرو، آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے، مرکز اور صوبوں میں بھی حکومت بنائیں گے، تورغر والوں آئندہ غلطی نہ کرنا۔

پی ٹی آئی اور سیاسی شناخت

اُن کا کہنا تھا کہ پٹھان غیرت مند ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی خان نہیں ہے، نام کا خان ہے، خان تو ولی خان اور باچا خان تھا، ایک بندے نے نعرہ لگا دیا کہ وہ خان ہے تو وہ خان نہیں ہے، جب کسی بندے کے نام کے ساتھ خان لگا ہو تو چیک کر لیا کریں اصل خان ہے یا چائنہ والا خان ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...