پولٹری ایسوسی ایشن پر مرغی کی قیمتیں بڑھانے کا الزام ثابت، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد
کارٹل بنانے پر جرمانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کمپٹیشن ٹریبونل کا فیصلہ
سی سی پی کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کیلئے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر کمپیٹیشن ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئین سازی کیلئے مجبور نہ کریں، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، بلاول بھٹو
جرمانے کی تفصیلات
سی سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سے کم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا، پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
مزید اطلاعات
یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔








