سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
عالمی قیمتوں کا جائزہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 325ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 229روپے کے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 970روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں تبدیلی
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 68روپے کے اضافے سے 6ہزار 532روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 5ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔








