بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک نمایاں کمی

خوشخبری بجلی صارفین کے لیے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ مسابقتی عمل کو تقویت دینے سے ڈسکوز کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں، افغان قونصل جنرل

اسمارٹ میٹرز کی نئی قیمتیں

وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق تھری فیز میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

مسابقتی عمل میں شرکت

انٹرنیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور کمپنیوں کو درپیش رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئے میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی۔

اسمارٹ میٹرز کے فوائد

اسمارٹ میٹرز سے غلط میٹرریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی کے ساتھ ساتھ صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت بھی ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...