ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف
ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر ٹیکسوں کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2 ہزار 466 روپے مقرر ہے جبکہ 11.8 کلو کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی اصل قیمت 1621.82 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علام
ٹیکس کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق، گھریلو سلنڈر پر 844 روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ فی کلو قیمت میں صارفین سے 71.52 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر پر 55 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ اس کے علاوہ، گھریلو سلنڈر پر جی ایس ٹی کی مد میں 301 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا
مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے اخراجات
مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن، اور ڈیلر مارجن کی مد میں 413 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن، اور ڈیلرز مارجن پر الگ سے 18 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔ مختلف مارجنز پر جی ایس ٹی کی مد میں 74 روپے 34 پیسے الگ سے وصول کیے جاتے ہیں۔
اوگرا کی ہدایات اور اضافی وصولی
اوگرا نے ایل پی جی کمپنیوں کو سرکاری نرخ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے اور ان کمپنیوں کو پلانٹ پر قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اوگرا کی ہدایت کے باوجود گھریلو سلنڈر پر 1200 روپے سے زائد اضافی وصولی جاری ہے۔ جڑواں شہروں میں گھریلو سلنڈر 3700 سے 3800 میں فروخت ہو رہا ہے۔








