سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری، عدالت کی یوٹیوبر ڈکی بھائی کوبیان حلفی جمع کرانےکی ہدایت

سماعت کا آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے ڈکی بھائی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے حلقے سے ایک افسر ہٹایا گیا اور مجھے پتا بھی نہیں خواجہ آصف کا نواز شریف سے شکوہ

عدالت کی کارروائی

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے اپنی چیزیں واپس لینے کے لئے استدعا کی۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے سپرداری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان قتل ہوگیا

وکیل کی وضاحت

وکیل این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سپرداری سے متعلق تمام سامان این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر ڈکی بھائی کا اکاؤنٹ استعمال میں نہیں تو ویڈیو اپلوڈ کیسے ہوئی؟ بیان حلفی میں واضح کریں کہ اکاؤنٹ کی کس حد تک رسائی آپ کے پاس ہے۔ یہ بھی واضح کریں کہ اکاؤنٹ سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیو سے کوئی کمائی نہیں ہو رہی۔

سماعت کی تاریخ

عدالت نے سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی۔ این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع کر رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...