کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ تو کھلاؤ، ملک کو معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی کا معاشی کردار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں، کراچی نکال سکتا ہے، جو سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے۔ کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ تو کھلاؤ۔ شہرمیں 90 فیصد شہری پینے کا پانی خرید کر پیتے ہیں، یہاں کی لائنوں سے پانی چوری کرکے ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔ پانی چوری کرنے والوں کے پیچھے بھی بڑے بڑے لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مندر میں آگ پر چلنے کی رسم، لوگوں کا شدید رش، ڈھلوان سے ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
مقامی حکومت کا نظام
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہم سے مقابلہ نہیں کرسکتا، ہمارا مسئلہ اپنے لوگوں سے ہے۔ کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا۔ بطور میئر کراچی میں 30 ہزار کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے، کوئی مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔ ایم کیوایم واحد پارٹی ہے جس نے اپنا لیڈر فارغ کیا ہے، ہم جی بھائی، جی بھائی کرتے تھے، ہم نے بغاوت کی اور لیڈر کو فارغ کردیا، یہ کام ہم نے کیا، کسی نے باہرسے آکر نہیں کروایا۔
مقامی حکومتوں کی اہمیت
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، آخری بار یہ شہر اللہ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا۔ ترقی یافتہ ملکوں میں مقامی حکومتوں کا نظام ہے، ملکی ترقی کے لیے مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام ناگزیر ہے۔ ہمارے ہاں مقامی حکومتوں کا نظام فراڈ ہے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ این ایف سی سے پیسے لے رہے ہیں، وزرائے اعلیٰ اضلاع کو پیسے نہیں دے رہے، ڈسٹرکٹ کے پیسے براہ راست اُنہیں دیے جائیں۔








