اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی
سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف
نئی شرحِ سود
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرحِ سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا، روسی سفارتخانے نے وائرل ویڈیو جعلی قرار دے دی
ماہرین کی توقعات
معاشی ماہرین کی توقع تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا۔
ماضی کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی。








