اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی
سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
نئی شرحِ سود
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرحِ سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 8 خوارج جہنم واصل ، 2 گرفتار
ماہرین کی توقعات
معاشی ماہرین کی توقع تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا۔
ماضی کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی。








