بیرونِ ملک پاکستانی ترسیلاتِ زر سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، چودھری سالک حسین

وزیر اوورسیز پاکستانیز کا بیان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ محفوظ و منظم طریقے سے بیرون ملک روزگار کیلئے کاوشیں کرنا حکومتِ پاکستان کی ترجیح ہے۔ مہاجرین عالمی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک ملازمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا پاکستان ریلوے کی ترقی میں اظہار دلچسپی، تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی: حنیف عباسی

مہاجرین کے عالمی دن کی تقریب

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی ترسیلاتِ زر سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رواں سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک گئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مہاجرین کے تحفظ اور حقوق کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے پاکستانیوں کی بیرونِ ملک ملازمت کے بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ نیشنل اسکلز پاسپورٹ سے بیرونِ ملک ملازمت میں سہولت مل رہی ہے۔

ائیرپورٹس پر آف لوڈنگ کا مسئلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ وزارت داخلہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز میں اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوئے جس میں وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ امید ہے جنوری تک روزگار کے لیے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کے ائیرپورٹس پر آف لوڈنگ کے واقعات کا تدارک کر لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...