خوشی ہے فیض حمید سمیت دیگر آرمی افسران کا احتساب ہو رہا ہے، آرمی نے اپنے آپ سے احتساب شروع کیا ہے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا تبصرہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سر پر ہے، ٹیم میں زیادہ تجربے کرنے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردو یونیورسٹی میں ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو پنشن اور بقایا جات کیوں ادا نہیں کیے جا رہے؟ وجہ سامنے آ گئی
احتساب کا عمل
روزنامہ دنیا کے مطابق شہری قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ فیض حمید سمیت دیگر آرمی افسران کا احتساب ہو رہا ہے۔ آرمی نے اپنے آپ سے احتساب شروع کیا ہے۔ فوج میری ہے، ہم سب کی ہے جو قربانیاں دے رہی ہے، فخر محسوس کرتا ہوں کہ فوج اپنے بچوں کو یتیم کرا رہی ہے تاکہ ہمارے بچے یتیم نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں استاد نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
پی ایس ایل کی اہمیت
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل روڈ شو ہونا چاہئے، پی ایس ایل بڑا برانڈ ہے، پی ایس ایل فرنچائز کو بھی چاہیے کہ ایسے پروگرام کریں۔ ورلڈ کپ کے لئے کمبینیشن مل گیا ہوگا، کپتان کو ایک ٹیم بنا کر دیں، تاکہ اسے بھی پتہ ہو کہ میں کپتان ہوں۔
پی ایس ایل میں بہتری کی ضرورت
سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں میں اضافہ ہونا چاہیے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ہونی چاہیے، میں خود ڈیپارٹمنٹ سے کھیلا ہوں۔ بگ بیش میں کرکٹرز کھیل رہے ہیں اچھی بات ہے، بابر، رضوان، شاہین وہاں سے کھیل آئیں گے جس سے ورلڈ کپ کے لیے مدد ملے گی۔








