پنجاب حکومت کی فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی بارے خبروں کی تردید
عظمیٰ بخاری کا وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پر بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں، عظمیٰ بخاری نے گردش کرنے والی خبر کا عکس فیک نیوز کے لوگو کے ساتھ جاری کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے فوتیدگی پر کھانا پکانے سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ عوام کو ایسی خبریں سنجیدگی سے نہ لینے کی ہدایت دی گئی۔
فیک نیوز کا اظہار
Fake news pic.twitter.com/bnW13eY8nR
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 15, 2025








