نرسز کے لیے 2 ہزار سے زائد بین الاقوامی ملازمتوں کی ڈیمانڈ موجود ہے، نادر چٹھہ
نرسز کے لیے بین الاقوامی ملازمتوں کی ڈیمانڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نرسز کے لیے 2 ہزار سے زائد بین الاقوامی ملازمتوں کی ڈیمانڈ موجود ہے، بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنا شروع، 8 فروری کے بعد عمران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، طارق فضل چوہدری
آگاہی سیشن کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہنرمند نوجوان پنجاب منصوبے کے تحت سروسز اسپتال لاہور کی نرسز کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان کر دیا گیا
سعودی عرب میں روزگار کے مواقع
آگاہی سیشن کے دوران سروسز اسپتال کی نرسز کو سعودی عرب میں روزگار کے دستیاب مواقع، درخواست دینے کے طریقۂ کار اور تقرری کے مختلف مراحل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ نرسز کے لیے سعودی عرب میں موجود ملازمتوں، انٹرویوز، سکریننگ اور تعیناتی کے مراحل پر جامع بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گر گیا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سیکرٹری سکلز ڈیولپمنٹ کا بیان
سیکرٹری سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسز کے لیے 2 ہزار سے زائد بین الاقوامی ملازمتوں کی ڈیمانڈ موجود ہے۔ نرسز کو محفوظ اور شفاف طریقے سے بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے تمام قانونی اور پروفیشنل تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ میڈیکل ایگزامینیشن، ڈیٹا فلو ویری فکیشن اور پروٹیکٹریٹ رجسٹریشن میں بھی مکمل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید برآں پرومیٹرک ٹیسٹ اور دیگر ضروری مراحل میں پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ روپے کی قدر کو حقیقی موثر شرح تبادلہ کے مطابق ایڈجسٹ کرے
چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس کا بیان
چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس عدنان چٹھہ نے سروسز اسپتال میں نرسز سے ملاقات کی اور کہا کہ ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بین الاقوامی روزگار کے لیے ہیسل فری ری لوکیشن کے ساتھ مالی اور لاجسٹک معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں گھریلو آمدن میں بہتری اور ملکی فارن ایکسچینج ریزروز کو تقویت ملے گی۔
آگاہی پروگرام کی کامیابی
یہ آگاہی پروگرام سروسز اسپتال لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بین الاقوامی روزگار سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔








