وفاق کا کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو رواں ماہ ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سحر خان بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں
کرسمس کے موقع پر خصوصی اقدام
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسیحی برادری کے تمام وفاقی ملازمین، پنشنرز کو 22 دسمبر کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔
مراسلہ جاری
وفاقی وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو مراسلہ لکھ دیا۔








