کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابیوں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
مسافر عامر کا معاملہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا، تاہم اس کا یوکرین کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مسافر عامر نے یہ جعلی کارڈ ایجنٹ سے 10 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل
مسافر علی حسین کی کہانی
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر علی حسین ورک پرمٹ پر سعودی عرب جا رہا تھا، مگر اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی جعلی نکلا۔
مسافر اعجاز کی صورتحال
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا لگا تھا۔








